ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

13 May, 2024 | 05:46 PM

Ansa Awais

حسن علی : ممبر پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق سے ملاقات،موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق سے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے ملاقات کی ۔موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خواجہ سعد رفیق نے شعیب صدیقی کو پی پی149سے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مشترکہ سیاسی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے مستحکم بنانا اولین ترجیح ہے ۔ ملک کسی طور بھی انتشار اور بد امنی کی سرگرمیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں