اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد

13 May, 2024 | 05:27 PM

سٹی42: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں،حوالاتیوں سے ملاقات پر دوبارہ عارضی پابندی عائد کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر عائد کی گئی پابندی 3دن کیلئے ہے، آج ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی گئی۔قیدیوں،حوالاتیوں سےملاقاتوں کا دوبارہ سے آغاز جمعرات 16 مئی سے ہو گا۔قیدیوں،حوالاتیوں کے لئے لائے جانے والے سامان پر بھی تین دن تک پابندی عائد رہے گی۔

واضح رہے کہ پابندی کے باعث آج بھی شاہ محمود قریشی کی فیملی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔

مزیدخبریں