مال روڈ کے قریب نہر سے رکشہ ڈرائیور کی تشدد زدہ لاش برآمد

13 May, 2024 | 05:21 PM

سٹی42: نہر سے ایک نامعلوم رکشہ ڈرائیور کی تشدد زدہ لاش برآمد، پولیس کی جانب سے لاش قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریس کورس کے علاقے میں نہر سے رکشہ ڈرائیور کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش نہر سے نکال لی  ہے۔ریسکیو نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی۔پولیس نے کہا کہ شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں