چوہنگ : کارسوار ڈاکووں گھر سے 42 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

13 May, 2024 | 05:12 PM

سٹی42: شہر میں کارسوار ڈاکو پولیس کے لئے چھلاوہ بن گئے،لاہور کے علاقے چوہنگ میں کارسوار ڈاکووں شہری اشرف کے گھر سے 42 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کار سوار پانچ ڈاکووں نے اضمیر ٹاون کے رہائشی اشرف فیاض کے گھر لوٹ مار کی۔ڈاکووں کی گھر میں داخل ہوتے اور واردات کر کے فرار ہوتے کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئیہے۔

متاثرہ شہری کے مطابق ڈاکووں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوت مار کی، ڈاکو 8لاکھ پچاس ہزار نقدی اور 35 لالھ مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا مگر ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا۔

مزیدخبریں