24 گھنٹوں میں مختلف جرائم کی 398وارداتیں رپورٹ

13 May, 2024 | 05:05 PM

سٹی42: شہر میں نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 398وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں18گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرا لیا،ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 27افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے جبکہ ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر35شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات پر3شہریوں سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی جبکہ 51موٹرسائیکلیں چوری، ایک کار چوری،5دیگر وہیکلزچوری اور متفرق چوری کی 257ورداتیں رپورٹ ہوئیں۔لاہور پولیس کی جانب سے وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں لیکن پھر بھی ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔

مزیدخبریں