(حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا اہم حکم، لاہور سمیت پنجاب کے رہنماؤں کو آپسی اختلاف ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ بلاول بھٹو نے رہنماؤں کو ایک دوسرے کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے رہنماؤں اور جیالوں کو اختلافات ختم کر کے پارٹی اورعوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آپسی اختلاف کے باعث پنجاب میں پارٹی متاثر ہو رہی ہے۔ جو شخص پارٹی اور عوام کیلئے کام کرے گا اس کو آگے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف 100 روز میں پارٹی کی قیادت کو سفارشات پیش کریں گے۔ پنجاب کی قیادت کیلئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کا نام سر فہرست ہے۔