وقاص احمد:گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ خاتون نے تیزاب پی لیا۔خاتون کی ساس سے لڑائی ہوئی جس پر شوہر نے اسے ڈانٹ پلائی۔
شوہر کی ڈانٹ اور ساس کے رویے سے دلبرداشہ ہو کر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی۔نواں کوٹ کی رہائشی 30 سالہ سونیا کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دی۔
ایک اور واقعے میں تھانہ سندر کی حدود میں سیکورٹی گارڈ نے خودکشی کر لی،سیکورٹی گارڈ نے گھر کے باہر دوران ڈیوٹی خودکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
پولیس کے مطابق عرفان نامی سیکورٹی گارڈز نے معاشی تنگدستی کی وجہ سے زندگی کا خاتمہ کیا، لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔