پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر بھی مہنگا

13 May, 2024 | 11:35 AM

Ansa Awais

  سٹی42 : آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوا ہے، جبکہ  سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان  انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 12 پیسے کا تھا۔

 دوسری جانب  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے,پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 151 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 237 پر آ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 73 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
 

مزیدخبریں