قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت کا قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے اہم اقدام، جیلوں کے مسائل کیلئے جیل محتسب بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ پنجاب میں پانچ نئی جیلیں بنانے کا بھی فیصلہ،خواتین قیدیوں کیلئے الگ سے جیل بنائی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے جیلوں میں قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے جیل محتسب بنانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ جیل محتسب جیلوں کے اندر جیل افسران کی اپیلوں اور قیدیوں کے مسائل سنے گا۔ جیل محتسب محکمہ داخلہ کے ماتحت کام کرے گا۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے پانچ نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں ویمن جیل الگ سے بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کل اس حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہے۔
پنجاب حکومت کا قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے اہم اقدام
13 May, 2024 | 11:28 AM