جنید ریاض :سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی اینرولمنٹ کا انکشاف کیا گیا ہے ۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دس لاکھ نئے بچوں کےداخلوں کا ہدف دے دیا ہے ۔سکولوں میں جعلی اینرولمنٹ کا ڈیٹا نکالنے کے بعد بچوں کی تعداد 98 لاکھ باقی رہ گئی۔سکولوں کو اینرولمنٹ پوری کرنے کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیاگیا ہے ۔
نئے داخلوں کا ہدف 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا،داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔