قیصر کھوکھر :ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے محکمہ اینٹی کرپشن میں تقرر و تبادلے کی سفارش کر دی ۔وزیر خان ورک کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور بی ریجن تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔
ضیاءالحق کو ڈائریکٹراینٹی کرپشن ڈی جی خان تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ کامران خالد محمود کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن، خالدمسعود فروکہ کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن اوروزیر خان ورک کی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور بی ریجن تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اسی طرح مدثر حنیف بھٹی کو ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن گوجرانوالہ ریجن لگانے کی تجویزدی گئی ہے۔
مزید یہ کہ یہ سفارش محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ارسال کر دی گئی ہے ۔چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔