ٹریفک وارڈن عرفان اللہ کی نماز جنازہ ادا،اعلیٰ پولیس افسران کی شرکت

13 May, 2024 | 09:40 AM

Imran Fayyaz

(فاران یامین)کوٹ شہاب الدین،ٹریفک وارڈن عرفان اللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نمازہ جنازہ میں ایس پی سٹی منیر احمد ہاشمی،ایس پی صدر شہزاد خان ،ڈی ایس پی شاہدرہ، مقامی وسیاسی قیادت اور وارڈنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔شہید وارڈن کے نماز جنازہ پر ہر اشک پرنم ہوا ، بلند درجات کیلئے دعائیں کی گئیں ۔
شہید وارڈن بھائی کے ہمراہ محلے میں بچوں کی لڑائی کو رفع دفع کرانے پہنچے تھے،ملزمان نے فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو شدید زخمی کردیا تھااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عرفان اللہ خالقِ حقیقی سے جاملے۔

مزیدخبریں