عابد چودھری: خواجہ سراؤں کو اغواء و تشدد کا نشانہ بنانیوالے اوباش پولیس کے شکنجے میں، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پاکپتن سے اغوا ہونے والے خواجہ سراؤں کو بازیاب کروا دیا۔
پولیس سٹیشن پر خواجہ سراؤں کو اغواء کرنے اور تشدد کی کال موصول ہونے پرپولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کروایا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے 4300 سے زائد کیسز میں خواتین کو پولیس مدد فراہم کرچکا ہے۔
ترجمان سیف سٹیز نے مزید کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن مظلوم طبقے، خواتین، بچے اور ٹرانسجینڈرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر دم کوشاں ہے۔