ہڑتال کا خدشہ، مظفر آباد میں سرکاری ادارے آج بند رہیں گے

13 May, 2024 | 01:05 AM

سٹی42: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال  کی کال کے پیش نظر  دارلحکومت مظفر آباد میں آج  13 مئی کو تمام  ضلعی سرکاری دفاتر،  ڈسٹرکٹ کمپلیکس ،اولڈ سیکریٹریٹ بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اداروں اور کچہری کے بند رہنے کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں دشواری ہو سکتی ہے اس لئے  13 مئی کو تمام ضلعی  سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

مزیدخبریں