سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ مصر کے محمد زکریا نے جیت لی

13 May, 2024 | 12:58 AM

سٹی42:  مصر کے محمد زکریا  نے سولہویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2024 کا فائنل جیت لیا۔پاکستان کے ناصر اقبال چیمپیئن شپ کے رنر اپ رہے۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی  کےروشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں ہوئی۔

 چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

چیمپئن شپ میں 5 ملکی اور 19 غیر ملکی کھلاڑی شریک تھے۔

چیمپئن شپ میں مصر، ہانگ کانگ، ملایشیاء، جمہوریہ چیک، جاپان، جرمنی، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

نیول چیف نے چیمپئن شپ کے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اختتامی تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز، قومی کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں