آزاد کشمیر میں انتظامیہ نے کئی اہم سڑکیں بند کر دیں

13 May, 2024 | 12:42 AM

سٹی42: عوامی ایکشن کمیٹی کااحتجاجی قافلہ راولاکوٹ سے دارلحکومت مظفرآباد کی جانب  روانہ ہو چکا ہے اور انتظامیہ نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔

عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ راولا کوٹ سے چلنے والے احتجاجی قافلے کا اگلا سر ا پانیولہ کے مقام پر پہنچ گیا ، آخری حصہ بارہ کلومیٹر دور راولاکوٹ شہر سے نہیں نکل پایا ۔

دوسری جانب  کوہالہ مظفرآباد شاہرہ پر کئی مقام پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک بند کر دی ہے۔
کوہالہ سے مظفرآباد سڑک کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔ ایک اور اطلاع کے مطابق مظفر آباد   باغ  روڈ بھی ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں