بلوچستان میں کان کے اندر پھنسے تینوں مزدور صحیح سلامت نکال لئے گئے

13 May, 2024 | 12:13 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: بلوچستان کے علاقہ  دکی  میں کوئلہ کان میں پھنسے تینوں کانکنوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

یہ تینوں کانکن کان کے اندر  چھ سو فٹ گہرائی میں مٹی کا  تودہ گرنے کے باعث پھنس گئے تھے ۔ ان کے کان سے باہر نکلنے کا راستہ مسدود ہو گیا تھا۔  

 8گھنٹے کی کوششوں کے بعد متبادل راستے سے تینوں کانکنوں کو ریسکیو کرلیا گیا ۔ہ : ریسکیو کرنے کے بعد کانکنوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ 

کانکنوں کی بحفاظت بازیابی پر مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

مزیدخبریں