ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلاول بھٹو سے حریت کانفرنس وفد کی ملاقات کی اصل کہانی

All PArties Hurriyat Conference, Bilawal Bhutto, APHS, Azad Kashmir, Kashmir, City42, Islamabad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے وفد کی 11 مئی کو ہونے والی ملاقات کی  اصل کہانی سامنے آ گئی ہے۔

 تفصیلات کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد کشمیر  (اےپی ایچ سی )کے 10 رکنی وفد نے  وزیر خارجہ سے ملاقات کی ،  اے پی ایچ سی وفد کی قیادت محمود احمد ساغر نے کی، وفد نے وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا, وفد کی جانب سے حالیہ دورہ بھارت میں وزیر خارجہ کے جموں و کشمیر پر موقف کو سراہا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہےکہ اے پی ایچ سی وفد نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس کے بھارتی فیصلے کو مسترد کیا، وزیر خارجہ نے وفد کو ایس سی او اجلاس میں شرکت سے آگاہ کیا ,  بلاول بھٹو نے وفد کو بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ کوئی دو طرفہ ملاقات طے نہیں تھی, بھارت کے 5 اگست کے اقدامات نے ماحول خراب کر کے بات چیت کے دروازے بند کئے، حکومت پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی۔