ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی کو ملک بھر میں ہنگامے اور جلاو گھیراو کے واقعات کے بعد عمران خان بھارت کی پسندیدہ ترین شخصیت بن گئے ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور زہر اگلنے کیلئے مشہور انڈین آرمی کے سابق میجر گوریو آریا عمران خان کودوبارہ پاکستان کاوزیراعظم دیکھنے کے خواہش مند بن گئے ہیں ، میجر ریٹائرڈ گوریو آریا کا کہنا ہے کہ پاکستان کےپاس صرف ایک ہی ادارہ ہے اور وہ ہے آرمی اور پاکستان کی آرمی صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک گلو ہے بونڈ ہے جو کہ پورے ملک کو جوڑے ہوئے ہے اور عمران خان اس ادارے پر حملہ آور ہیں اس میں تو بھارت کا فائدہ ہی فائدہ ہے ۔
گوریو آریا کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت کیلئے آپ ذرا سوچیں کہ اگر پاکستان سے آرمی نکال دی جائے تو پاکستان کے پاس بچتا کیا ہے ؟اس لیے جو کچھ عمران خان یا اس کے حامی کر رہے ہیں اس میں بھارت کا ہی فائدہ ہے کیونکہ ہم دوست تو ہے نہیں وہ بھی ہمیں دشمن مانتے ہیں اور ہم بھی ، عمران خان ہمیں نقصان نہیں پہنچاتا، اس نے پاکستان کو نقصان پہنچایا،پاکستان ہمارا دوست نہیں دشمن ملک ہے۔ہمیں ایسا شخص نہیں چاہیےجوپاکستان مضبوط اورخوشحال بنائے۔