لڈو کی گیم پر لڑائی 2 افراد کی جان لے گئی

13 May, 2023 | 08:44 PM

ویب ڈیسک: سبزہ زار میں لڈو کی گیم پر لڑائی 2 افراد کی جان لے گئی۔

پولیس کے مطابق سید پور سٹاپ کے قریب 30 سالہ صدیق کا چائے کا ہوٹل ہے، صدیق کے دوست شہزاد نے لڈو کی گیم پر جھگڑا کیا، شہزاد نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی، صدیق موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکان سے کچھ فاصلے پر شہزاد نے خود کو بھی گولی مار لی، جانبر نہ ہو سکا۔ نفری اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، کیس کی مذید تحقیقات جاری ہے۔

مزیدخبریں