ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تنصیبات کی سیکیورٹی  کی خلاف ورزی کی مزید کوئی کوشش برداشت نہیں کریں گے، جنرل عاصم منیر

ٰISPR, Chief Of Army Staff, Core Headquarters Peshawar, Zero Tolerance, Army installations, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان آرمی کےسربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی تنصیبات کی سکیورٹی اور تقدس کی خلاف ورزی کی کوئی مزید کوشش برداشت نہیں کی جائے گی. 9 مئی کے سیاہ دن کی توڑ پھوڑ میں ملوث منصوبہ سازوں، اکسانے والوں اور عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، دشمن عناصر کی جانب سے مسلح افواج کو نشانہ بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بات  کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کرتے ہوئے افسروں سے خطاب میں کہی۔ پشاور میں کور ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے دوران آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کوششوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے  قومی سلامتی کو درپیش خطرات پر خصوصی طور پر گفتگو کی۔آرمی چیف نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔امن و استحکام کے عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ’ہم امن و استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،   مسلح افواج اپنی تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے یا توڑ پھوڑ کی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی،

آرمی چیف نے 9 مئی پر توڑ پھوڑ کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں اور ان پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا اور کہا کہ  دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور مسلح افواج کی درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی مذموم کوشش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔