ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی تو پارلیمان وزیراعظم کے تحفظ کے لئے دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔
خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ پاکستان کی اعلیٰ عدالتیں اس فاشسٹ لاڈلے کی نشوونما کیلئے بضد ہیں، عدلیہ کی مادرپدر آزادی نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے کہا کہ بلوا ہوا اور عدالت میں اس کو خوش آمدید کہا گیا، منصوبہ بندی کے تحت ملک میں آگ لگائی گئی، پاکستان دشمنوں نے یہاں ایسا جتھا پیدا کردیا ہے جو ان کے ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ عمران خان سے کہتے ہیں اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟
وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی تو پارلیمان وزیراعظم کےدفاع کے لئے ان کے آگے دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔