میاں امجد فرزند نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

13 May, 2023 | 07:02 PM

Bilal Arshad

زین مدنی: میاں امجد فرزند نے پنجاب فلم سنسر بورڈ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق میاں امجد فرزند نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفی دیا ہے فلم انڈسٹری کے ساتھ ہوں۔میاں امجد فرزند نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ توقیر ناصر کو بھجوا دیا۔

 ایک بیان میں میاں امجد فرزند نے کہا کہ وہ پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور ان کے ساتھ ہیں،میری دعائیں پاکستان فلم میکرز کے ساتھ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے انہیں پنجاب  فلم سنسر بورڈ کا رکن بنایا ہے  لیکن وہ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے یہ ذمہ داری ادا نہیں کرسکتے اس لئے کسی اور کو یہ ذمہ داری دے دی جائے۔

 واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے چند روز قبل اداکار توقیر ناصر کو چیرمین فلم سنسر بورڈ تعینات کرکے نیا بورڈ تشکیل دیا تھا۔ میاں امجد فرزند بورڈ میں ممبر شامل کئے گیے تھے۔

مزیدخبریں