ویب ڈیسک: ٹریفک پولیس پنجاب میں سی ٹی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کی من مانیاں، سنئیر رینک کی سیٹوں پر من پسند وسفارشی جونئیرز کو تعینات کر دیا۔
مراسلے کے مطابق سنئیر ٹریفک وارڈنز ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو غلط تقرریوں پر پیش ہوکر آگاہ کردیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے ٹریفک وارڈنز گریڈ سولہ کی سیٹ پر تعینات ٹریفک وارڈنز کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔
مراسلے کے مطابق سنئیر ٹریفک وارڈنز کو فیلڈ یا دفتر میں ٹریفک وارڈنزکے ماتحت تعیناتی برداشت نہیں کی جائےگی۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک رفعت بخاری نے تمام سی ٹی اوز اورڈی ٹی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا۔