میاں حمزہ مصطفیٰ ایڈووکیٹ سی بی اے کے لیگل ایڈوائزر مقرر 

13 May, 2023 | 06:18 PM

Bilal Arshad

سٹی 42: میاں حمزہ مصطفیٰ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہورسی بی اے کے لیگل ایڈوائزر مقرر کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن حال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آفیسر ایم سی ایل، صدر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہورسی بی اے گل نواز خان سواتی، سیکٹری سی بی اے محمد احمد، این ایل ایف لاہور کے صدر ملک عدنان سے وکلا اور ملازمین کی کثیر تعداد سے شرکت کی۔

تقریب میں میاں حمزہ مصطفیٰ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہورسی بی اے نے مجھے ذمہ داری سومپی ہے، اس کا حق ادا کرنے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور استقامت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی گئی۔

مزیدخبریں