پاک فوج کی جانب سے شہر میں آرمی فیلگ مارچ

13 May, 2023 | 06:18 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: پاک آرمی کی جانب سے شہر میں آرمی فیلگ مارچ کیا گیا فوج اور رینجرز کی گاڑیوں نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر مارچ کیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کے خلاف پر تشدد احتجاج کے بعد شہریوں میں پیدا ہونے والے خوف و ہراس اور امن و امان کی خراب صورت حال کے پیش پاک فوج کی جانب سے شہر میں خوف کی فضا کو ختم کرنے کے لئے فیلگ مارچ کیا گیا۔

شہریوں نے فیلگ مارچ پر پاک فوج کے جوانوں سے اظہار محبت کیا۔فیلگ مارچ میں آرمی اور رینجرز کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔فیلگ مارچ فوٹریس سٹیڈیم سے نکل کر براستہ شیر پاؤ پل لبرٹی مارکیٹ،کلمہ چوک برکت مارکیٹ،ماڈل ٹاؤن،پیکو روڈ،فیروز پور روڈ کینال روڈ سے ہوتا ہوا واپس فوٹریس سٹیڈیم اختتام پذیر ہوگیا

مزیدخبریں