ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ دوبارہ گرفتار کیا تو ری ایکشن دوبارہ ہو گا، یہ دھمکی 22 کروڑ عوام کو تھی، ایک ملک میں 2 قانون نہیں چل سکتے، ڈنڈے اور بدمعاشی کے زور پر ملک کو چلایا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن کا نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان ملکی سالمیت کیخلاف جو کام کرے وہ معاف ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو کبھی انصاف نہیں ملا، عمران خان جو مانگ رہا ہے وہ بھی مل گیا، جو نہیں مانگ رہا وہ بھی مل گیا، عمران خان کو جو ضمانت ملی وہ کسی کو ملی نہ ملے گی، عدالتوں میں عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے، سب کیلئے یکساں حقوق کی اہمیت کہاں گئی،اس شخص کو سب معاف ہے، اسے بلینکٹ ضمانت دی گئی۔ عدالت کو کیوں نہیں کہا میرے کارکنوں کو بھی رہا کرو۔ ان کی اقتدار کی بھوک ختم نہیں ہو رہی۔
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ڈنڈے کے زور پر پورے ملک کو چلا رہے ہیں،کل ایسے شخص کو ایسا انوکھا آرڈر دیا ہے وہ جو کچھ بھی کرے اسے معاف ہے،قتل کرے، آئین توڑے، حملے کرے سب اسے معاف ہے،وہ شخص دنیا کا ہر وہ کام کر سکتا ہے اس کیلئے اسے بیل دی گئی ہے، عمران خان کو جو ڈھیل ملی اس پر ہر شخص شرمندہ ہے،لوگ سوچ رہے ہیں کہ اب کونسا ادارہ ہمیں انصاف دے گا.