مئی کا آخر خطرناک،عمران کا مستقبل ختم ہو رہا ہے، منظور وسان کی پیش گوئی

13 May, 2023 | 01:14 PM

ویب ڈیسک: ٹھیک ٹھیک پیش گوئیوں کے لئے مشہور سینئیر سیاستدان منظور وسان نے نئی پیش گوئی کی ہے کہ مئی کا آخری ہفتہ خطرناک ہے، عمران خان کا مستقبل بظاہر ختم ہوتا نظر آ رہا ہے، تحریک انصاف اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی۔

 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رواں ماہ سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ مئی کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظرآرہا ہے، بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جارہا ہے جب کہ پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرکے 8 اکتوبرکو الیکشن کرائے۔انہوں نے کہا کہ اب ملک کےحالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، ہوسکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے اور یہ بھی ہو سکتا ہےکہ آئین میں ترمیم کرکے الیکشن مزید ایک سال کے لیے آگے بڑھائے جائیں۔

منظور وسان نے مشورہ دیا کہ کہ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کے ساتھ سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا چاہیے، عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا، پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی، الیکشن میں بھی چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے۔

مزیدخبریں