عمران خان کی سکیورٹی یقینی بنانےکیلئے پولیس زمان پارک پہنچ گئی

13 May, 2023 | 01:10 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سکیورٹی یقینی بنانےکے لیے پولیس زمان پارک پہنچ گئی۔ 

ذرائع کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی پر 3 شفٹوں میں 106 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے, عمران خان گزشتہ روز  اسلام آباد ہائی کورٹ سے مقدمات میں ضمانتوں کے بعد قافلے کے ساتھ لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے تھے۔

عمران خان بھیرہ سے اپنی ذاتی سکیورٹی ٹیم کے ساتھ بلٹ پروف گاڑی میں لاہور کے لیے روانہ ہوئے، عمران خان کو بھیرہ تک پہنچانےکے بعد اسلام آباد پولیس کی گاڑی واپس چلی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو کسی بھی کرمنل کیس میں پیر تک ملک بھر سے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا. 

مزیدخبریں