مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نےکہا ہےکہ عمران خان کے دو چہرے ہیں، آنے والے دنوں میں دو چہروں والے عمران خان کو بے نقاب کروں گا۔
ایک بیان میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو اپنے مطلب کے لیے استعمال کرتے ہیں، جو چیز عمران خان کے حق میں ہو اسے ماننے کے لیے تیار ہوتے ہیں، عمران خان اپنی ذات کی خود پرستی میں گم ہوچکے ہیں۔
سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان دیرینہ دوست کے جنازے میں نہیں گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان قومی اداروں پرایسے حملے کر رہے ہیں جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، عمران خان کے ایسے حملوں اور لب ولہجےکی مذمت کرتا ہوں۔