ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایس پی آر نے مارشل لا سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا

آئی ایس پی آر نے مارشل لا سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مانیٹرنگ ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ملک میں مارشل لا سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مارشل لا کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے،  پاک فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہےاور رہےگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی چیف سمیت پوری عسکری قیادت کا جمہوریت پر یقین ہے۔