لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والا دنگل گوجرانوالہ کے پہلوان نے جیت لیا

13 May, 2023 | 12:13 AM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والا دنگل گوجرانوالہ کے گلوبٹ پہلوان نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قصور روڈ کاہنہ میں ہونے والا دنگل گوجرانوالہ کے گلو بٹ پہلوان نے جیت لیا ،گلو بٹ نے لاہور کے مالو پہلوان کو چاروں شانے چت کیا۔

صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان باغبانپورہ والے مہمان خصوصی تھے۔کالا پہلوان نے فاتح پہلوان  کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا۔ ٹائٹل کشتی سے پہلے آٹھ چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں۔ صدر لاہور ریسلنگ مہراکرم عرف کالا پہلوان، قومی ریسلنگ کوچ فرید علی نے نگرانی کی۔

اس موقع پرچیئرمین پنجاب دیسی کشتی لالہ شاہدپہلوان، مٹھوپہلوان، مہر وقاص پہلوان کے علاوہ  شمالی لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کے اراکین اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی دنگل دیکھنے کے لئے موجود تھی۔

مزیدخبریں