ویب ڈیسک : نئی حکومت کے آتے ہی گریڈ 17سمیت چھوٹے گریڈز کی ہزاروں نوکریوں کا اعلان ہوگیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام کا حصہ بنیئے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوکریوں کے اشتہار میں مختلف نوکریوں کی پیشکش کی گئی ہے ان جابز میں میں گریڈ 17اور اس سے اوپر کی سپروائزر ،گریڈ 16 میں ڈپٹی سپروائزر و نمائندگان محکمہ کی آسامیوں جبکہ امتحانی نگران کی گریڈ 5 تا گریڈ 15 کی آسامیاں شامل ہیں اسی طرح گریڈ ایک تا چار کی نوکریاں جن میں پانی پلانے والے سے لے کر کرسیاں رکھنے والے اور فرنیچر کی صفائی کرنے والے اور مختلف چھوٹے موٹے کام کرنیوالوں کی ضرورت ہے ۔
اشتہار کے مطابق مردو خواتین ان آسامیوں کے لئے درخواستیں دینے کے اہل ہیں جبکہ پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے ۔ منتخب افراد کی تعیناتی ان کے ضلع میں ہوگی جبکہ ان نوکریوں کے لئے پنجاب حکومت، وفاقی حکومت اور نیم سرکاری اداروں کے ریگولر ملازمین بھی درخواستیں دے سکتے ہیں۔
منتخب افراد پنجاب پبلک سروس کمیشن کا حصہ ہوں گے اور انہیں کبھی بھی ڈیوٹی مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے طلب کیا جاسکتا ہے ۔ بھرتی کے لئے ٹیسٹ یا امتحان ہفتہ یا اتوار کو منعقد ہوگا ۔ اپلائی کرنیوالے افراد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہئیے نہ ان کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ کسی بھی عدالت میں زیرسماعت ہو۔
نوکری کے خواہشمند افراد پنجاب پبلک سروس کمیشن کی آفیشل سائٹ پر موجود رجسٹریشن فارم ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں جس کوپر کرنے کے بعد اس کی ہارڈ کاپی بنام سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن ایل ڈی اے پلازہ 7 ایجرٹن روڈ نزد ایوان اقبال لاہور ارسال کی جائے ۔