(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے فلمی دنیا میں انٹری دے دی، ٹی وی کے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی یمنیٰ زیدی اب انگریزی فلم کی ویب سریز میں جلوہ گر ہوں گی، فلم کا پہلا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی منفرد اداکاری اور مزاحیہ سین کرنے کی وجہ سے کافی مقبول ہیں، 2018 میں اداکارہ کو ' بیسٹ ایکٹرس' کا ایوارڈ ملا،2020 میں لیکس سٹائل ایوارڈ شو میں بھی بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شمار چند ان اداکاراؤں میں ہوتا جنہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا الگ مقام حاصل کرتے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔ شاعری، موسیقی اور سفر سے لگاؤ رکھنے والی اداکارہ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کی وجہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والےمشہور ڈرامہ ' پری زاد' اور صنف آہن سے مزید ہوئی۔
ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اداکارہ نے اپنی فلمی دنیا میں قدم رکھا لیا ہے، پاکستانی نژاد امریکی فلم ساز اجمل ظہیر احمد کی انگریزی زبان میں بننے والی سپر ہیرو کامیڈی ویب سیزیر ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ میں کردار نبھائیں گی۔
سوشل میڈیا پر ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ کا پہلا ٹریلرجاری کیا جاچکا ہے جب کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی سیریز کا ٹریلر شیئر کیا جس پر سیریز کے ہدایت کار سمیت شوبز شخصیات نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔
ویب سیریز کی ریلیز سے متعلق اسٹریمنگ پورٹل نے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن خیال ہے کہ نیٹ فلیکس، ایمازون اور دیگر پلیٹ فارمز پر ویب سیریز ریلیز کی جائے گی۔سیریز میں سپر ہیرو کا مرکزی کردار عرب اداکارعبداللہ جاسم نبھائیں گے جب کہ ٹریلردیکھ کرلگتا ہے کہ یمنیٰ زیدی کا دیسی کردارہے۔