ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکار نے 6 سالہ بھکاری بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پولیس اہلکار نے 6 سالہ بھکاری بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا
کیپشن: Beggar child murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ریاست مدھیہ پردیش میں ایک پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر چھ برس کے بچے کا قتل کرنے کے لیےگرفتار کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس افسر نے ملزم پولیس اہلکار کو ملازمت سے برخاست کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے مبینہ طور پر ایک چھ سالہ لڑکے کا گلا دبا کر اس وقت جان لے لی، جب بچے نے اپنی بھوک مٹانے کے لیے پولیس سے بار بار پیسوں کے لیے اصرار کیا۔

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے ریاست کے داتیا میں پیش آیا تھا، تاہم ملزم پولیس کانسٹیبل روی شرما کی گرفتاری گزشتہ روز ہوئی۔ مقامی پولیس افسر امن سنگھ راٹھور کا کہنا ہے کہ ملزم روی شرما گوالیار میں تعینات تھے اور محکمہ پولیس کو انہیں برخاست کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے۔

ایس پی امن سنگھ راٹھور کا کہنا تھا کہ چھ سالہ بچے، " روی شرما سے کھانا خریدنے کے لیے کچھ پیسے مانگے، تاہم پولیس والے نے پیسے دینے سے انکار کرنے کے ساتھ ہی لڑکے کو وہاں سے بھگا دیا، لیکن وہ بچہ پھر دوبارہ آیا اور پیسے مانگنے لگا، اس پر پولیس والے نے غصے میں آ کر نابالغ بچے کا گلا دبا کر اسے مار ڈالا۔"

ملزم پولیس اہل کار کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھا اور جب لڑکا اس سے بار بار پیسے مانگ رہا تو اسے غصہ آ گیا اس لیے ناراض ہو کر اس نے یہ قدم اٹھایا۔داتیا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ریاستی محکمہ پولیس کو خط لکھ کر اس واقعے کی تفصیل سے آگاہ کیا ہے اور مکتوب میں ملزم پولیس اہلکار کو ملازمت سے برخاست کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

واقعے کی تفصیل

جس بچے کو قتل کیا گیا وہ بال کاٹنے والے ایک شخص کا بیٹا تھا، قتل کی یہ واردات گزشتہ پانچ مئی کو ہوئی تھی۔ بچے کے اہل خانہ نے اسی دن مقامی پولیس تھانے میں گم شدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔

ملزم روی شرما اس وقت داتیا میں ڈیوٹی پر تھے اور اسی دوران چھ برس کا ایک لڑکا ان کے پاس پہنچا اور کہا کہ اسے بہت بھوک لگی ہے، اس لیے کچھ کھانے کی چیز خریدنے کے لیے اسے پیسے چاہیں۔ لڑکے نے پیسوں کے لیے اصرار کیا تو پولیس اہلکار غصے سے بپھر گیا۔

بچے کے اصرار سے ناراض ہو کر روی شرما نے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر اسے مار ڈالا۔ اس کے بعد لڑکے کی لاش کو اپنی کار  میں رکھ لیا اور شام کو جب پڑوسی شہر گوالیار واپس پہنچا، تو اسے ایک ویران علاقے میں پھینک دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer