پنجاب بھر کے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

13 May, 2022 | 02:46 PM

Muhammad Zeeshan

جنید ریاض: لاہورسمیت پنجاب بھر کے 4 لاکھ اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے پر غورکیا جارہا ہے۔ مئی کے آخری ہفتہ میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں مئی کے آخری ہفتہ میں وصول کی جائیں گی۔ جون کے آخری ہفتہ میں تبادلوں کے آرڈرز جاری ہوں گے۔

 تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے سے قبل اساتذہ  کا آن لائن ریکارڈ درست کیا جائے گا۔

سکول ایجوکیشن کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ اساتذہ کا تمام ڈیٹا ایک ہفتہ سے قبل درست کیا جائے۔

مزیدخبریں