(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے ایک ہی دن میں کھربوں روپے ڈوب گئے۔
بھارت کی اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہی دن میں 5کھرب روپے کا نقصان ہوا اور مسلسل پانچویں سیشن میں مندی نے سرمایہ کاروں کی کمرتوڑدی، افراط زر کی شرح میں مسلسل چوتھے ماہ اضافے کے خدشات مارکیٹ کو لےڈوبے، غیر ملکی سرمایہ کار تیزی سے سرمایہ نکالنے لگے جس سے بھارتی روپے کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہناہےکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، عالمی سطح پرغیریقینی صورتحال، یوکرین جنگ، مہنگائی اور امریکا کی مالیاتی پالیسیاں بھی اثرانداز ہورہی ہیں۔