کراچی سے ایک اور لڑکی لاپتہ ہوگئی

13 May, 2022 | 09:39 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ایک اور لڑکی لاپتہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ لڑکی کے والد عبدالرحمان نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی ریحانہ ہمارے ساتھ عید کے تیسرے دن گھومنے کے  لیے کلفٹن آئی جس کے بعد وہ وہاں سے  لاپتہ ہوگئی،  ایک ہفتے سے بیٹی کو ڈھونڈ رہے ہیں مگر وہ نہیں ملی، ون فائیو کو فوری اطلاع کے بعد 7 دن تک تھانوں کے چکر کاٹتے رہے۔

عبدالرحمان نے بتایا کہ پولیس مقامی تھانے اور وہاں کی پولیس کلفٹن تھانے بھیجتی رہی تاہم ایک ہفتے کے بعد واقعے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں اغواء کی دفعہ کے تحت درج ہوا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا لڑکی کے اہلخانہ سے رابطہ ہوا ہے انہیں  کسی پر شک نہیں لہٰذا تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سولجر بازار سے  دینار ، ملیر سے دعا زہرہ اور  سعود آباد سے نمرہ کاظمی لاپتہ ہوئی تھیں تاہم بعد میں تینوں لڑکیوں کے مرضی سے نکاح کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

 

 

مزیدخبریں