گوجرانوالہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق

13 May, 2022 | 09:04 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب ایک ڈرائیور گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے سو گیا کہ اسی اثناء میں پیچھے سے آنے والی دو مسافر وین اس گاڑی سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی ون وے پر مخالف سمت سے آ رہی تھی، ون وے پر تیز رفتاری سے آنے والی 2 وین گاڑی سے ٹکرائیں۔

پولیس کا کہنا  کہ جاں بحق افراد میں 6 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ ایک وین کا ڈرائیور بھی جاں بحق افراد میں شامل ہے، جاں بحق افراد گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے رہائشی تھے اور سرگودھا میں عرس میں شرکت کے بعد واپس گھروں کو جا رہے تھے۔

مزیدخبریں