عید کے موقع پر قصابوں کی چاندی

13 May, 2021 | 04:09 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: عید کے موقع پر قصابوں کی چاندی ہوگئی،  منہ مانگے دام وصول کرنے لگے,ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ناکام,مرغی کا گوشت 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔

عید کے موقع پر شہر بھر میں منافع خور مافیہ سرگرم دیکھائی دیا. قصابوں نے چھریاں تیز کرتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کیے جبکہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ناکام دیکھائی دی.

مرغی کا گوشت سرکاری ریٹ 429 ہونے کے بجائے 500 روپے تک فی کلو تک فروخت ہوتا رہا. شہر میں مٹن 900 روپے کے بجائے 15 سو سے زاہد جبکہ بیف 450 کے بجائے 700 روپے فی کلو تک فروخت ہوا. شہری کہتے ہیں انتظامیہ نے زخیرہ اور منافع خوروں کے سامنے گٹنے ٹیک چکی ہے۔

مزیدخبریں