عید کے پرمسرت موقع پر بھی سرکاری ملازمین سراپا احتجاج

13 May, 2021 | 04:00 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ملازمین کا مطالبات کے حق میں عید الفطر کے موقع 7 کلب ایوان وزیراعلیٰ کے باہر احتجاجی مظاہرہ، ایپکا ملازمین نے نماز عیدالفطر 7 کلب ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر ادا کی۔گلے میں سبزیاں و نان ڈال کر مہنگائی کیخلاف علامتی احتجاج ریکارڈ کرایا۔

عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر ایپکا ملازمین کا ایوان وزیراعلی 7 کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔ایپکا ملازمین نے ایوان وزیر اعلیٰ کلب کے باہر نماز عید الفطر اداکی۔نماز کے بعد ایپکا ملازمین نے پُر امن احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کروایا ۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن حاجی ارشاد نےکی۔

صدر حاجی ارشاد کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر آج عید کی بجائےیوم احتجاج منا رہے ہیں۔ تین سالوں سے ہمیں تسلیاں دینے کے باوجود ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے۔ایپکا ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ راجہ بشارت اور ارم بخاری نے عید پر خوشخبری کی بجائے زخموں پر نمک پاشی کی۔

مزیدخبریں