"کشمیر و فلسطین کی آزادی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں نامکمل ہیں"

13 May, 2021 | 02:44 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشتگردی کی وجہ سے آج ہر مسلمان غمزدہ ہے، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے بغیر ہماری عید کی خوشیاں نامکمل ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے عید کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خدا کیلئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں، مسلمان ممالک کی قیادت کو اسرائیل کیخلاف چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑا ہونا ہوگا۔

 گور نر پنجاب کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب فلسطین اور کشمیر آزاد ہوں گے۔

 گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ عوام عید سادگی سے منائیں اور کورونا ایس اوپیز پر مکمل عمل کریں, ملکی سرحدو ں کے تحفظ کیلئے قربانی دینے والے شہداء کو بھی قوم دعاؤں میں یاد رکھے۔

واضح رہےکہ گورنرپنجاب چودھری محمد سرور،کمشنر لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان سمیت دیگر نےبادشاہی مسجد میں نمازعید ادا کی،  چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے بادشاہی مسجد میں نماز عید پڑھائی,  نماز کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

بارش کے باعث بادشاہی مسجد میں نماز عیدالفطر کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا، قناتیں ٹپکنے اور دریاں گیلی ہونے سے نماز کی ادائیگی کیلئے آنیوالوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں