ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجام اور بیوٹی سیلون کے ایس او پی جاری

حجام اور بیوٹی سیلون کے ایس او پی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے راہ نما اصول جاری کر دیے گئے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر)محمدعثمان نے حجام ، بیوٹی سیلونز،جم اور کلبز کےلئے ایس او پیز جاری کر دیے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق حجام ایک وقت میں ایک گاہک کی حکمت عملی اپنائیں جائے تاکہ دکان میں رش نہ ہو۔گاہک کو بھی ترغیب دی جائے کہ وہ ماسک پہنے یا منہ کپڑے سے ڈھانپ کر رکھے۔ کھانسی یا چھینک کی صورت میں منہ کہنی سے ڈھانپ لیں، بعد میں فوراً ہاتھ صابن سے دھوئیں ۔ایک گاہک پر استعمال کردہ تولیہ دوسرے گاہک پر استعمال نہ کریں،تولیہ اورکپڑا واشنگ پاؤڈر سے 60 تا 90 ڈگری سینٹی گریڈ گرم پانی میں دھوکر دوبارہ استعمال کریں۔

کرسیاں، میز، دروازے،دھاتی آلات مثلاََ " قینچی، نیل کٹر، موچنا، وغیرہ ایک گاہک پر استعمال کے بعد الکوحل سے بنے جراثیم کش محلول میں دھوئیں۔حجام یا گاہک میں بخار، کھانسی یا گلا خراب کی علامات ہوں تو فورا ٹیسٹ کروائیں۔گاہک میں مذکورہ علامات ہوں تو معذرت کریں اورہرگز حجامت نہ کریں۔حجام کے لئے لازم ہے کہ دکان پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ہدایات کے پوسٹر آویزاں کریں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے پیش نظر جم اور ہیلتھ کلب کے لئے ایس او پی جاری:

  • جم پر صابن سے ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنے کی سہولت مہیا کرنا لازم ہے۔
  •  جم کے اندر کھانسنے اور چھینکنے کے آداب اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔
  • جم کے عملے اور ممبر دونوں کے لئے سرجیکل ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم ہے۔
  •  ایک وقت میں جم کی ٹوٹل کیپسٹی کے 50 فیصد تک کے ممبرز کو جم میں آنے کی اجازت ہے۔
  •  ہاتھ ملانے یا گلے ملنے کی اجازت نہیں۔
  • ممبرز ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔
  •  ایک ممبر کے استعمال کے بعد ورزش کی مشین دوسرا ممبر 5 منٹ کے وقفے سے استعمال کرے گا۔
  • 10x10 کی جگہ میں صرف 2 ممبران کو ورزش کی اجازت ہو گی۔
  • جم کی کرسیاں، میز، دروازے کے ہینڈل وغیرہ کو 0.05 فیصد کلورین کے محلول سے صاف کریں۔
  • اضافی سینیٹائزر اور جراثیم کش محلول کی دستیابی ورزشی مشیوں کے پاس مہیا کئے جائیں۔
  • ممبرز کی دوران ورزش یادہانی کروائی جائے کہ وہ اپنے ہاتھ اور مشین کے ہینڈل بار بار سینیٹائزر سے صاف کرتے رہیں۔
  • جم کے واش روم باقاعدگی سے صاف کئے جائیں۔
  •  ممبرز اپنا تولیہ خود لے کر آئیں 5۔ جم کی مشیینیں کلورین کے محلول سے صاف کریں۔
  • جم ہوا دار ہو جس کی دونوں طرف کی کھڑکیاں کھلی ہوں،ائیر کنڈیشنر لانے کی اجازت نہیں۔
    کسی ممبر میں علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں۔
  • جم میں داخل ہوتے وقت ممبرز اور عملے کا بخار چیک کریں۔
  • ہر ممبر ذیادہ سے ذیادہ 45 منٹ جم استعمال کرنے کے اجازت ہو گی۔
  • جم میں حکومت کی مہیا کردہ احتیاطی تدابیر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازم ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer