(سعید احمد سعید) مالی بحران کا شکار محکمہ ریلوے اربوں روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام ہوگئی، ایک طرف ٹرین آپرین کی بندش تو دوسری طرف وفاقی،صوبائی اور سرکاری و پرائیوٹ ادارے ریلوے کے 8ارب 21کروڑ روپے کے نادہندہ، نادہندگان میں پنجاب، کے پی کے، بلوچستان اور سند ھ حکومت سمیت محکمہ واپڈا، پی ایس او، فوڈ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔
ایک طرف ٹرین آپرین کی بندش سے دن بدن خسارے میں اضافہ تو دوسری طرف وفاقی،صوبائی اور سرکاری و پرائیوٹ ادارے ریلوے کے 8ارب 21کروڑ روپے کے نادہندہ، مالی بحران کا شکار محکمہ ریلوے اربوں روپے کے واجبات وصول کرنے میں ناکام ہوگئی، ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے وفاقی،صوبائی اور سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ذمے 8ارب 21کروڑ روپے وصول کرنے میں ناکام ہوگیا، نادہندگان میں سرفہرست میسرز فور برادرز کے ذمے بزنس ایکسپریس کے 2ارب 33کروڑ 40لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
ذرائع کے مطابق خود مختار اداروں کے ذمے 2ارب 11کروڑ 67لاکھ روپے واجبات ہیں، جو ریلوے وصول نہیں کر پایا، جن میں پی ایس او کے ذمے1ارب 60کروڑ 24لاکھ روپے، واپڈا کے ذمے 47کروڑ 50لاکھ، پی ٹی سی ایل کے ذمے 5 لاکھ واجبات میں شامل ہیں۔
پنجاب حکومت محکمہ ریلوے کی 1ارب50کروڑ 35لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، وفاق حکومت 98کروڑ 42لاکھ، خیبر پختونخواہ 29کروڑ 62لاکھ روپے، سندھ 15کروڑ 78لاکھ، بلوچستان حکومت 2کروڑ 38لاکھ روپے کی نادہندہ ہے، ذرائع کے مطابق پرائیوٹ ادارے محکمہ ریلوے کے 58کروڑ 78لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، جبکہ پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ذمے 10کروڑ 23لاکھ، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمے 2کروڑ 16 لاکھ کے واجبات بقایا ہیں ۔نیشنل ہائی وے 5کروڑ 82 لاکھ، جبکہ پاکستان پوسٹ 4کروڑ 80لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔