ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنے کیلئے سرکاری پولیس گاڑیوں کی کمی

13 May, 2020 | 10:04 PM

یاور ذوالفقار: کینٹ کچہری باغبانپورہ تھانہ کے پاس ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنے کیلئے سرکاری پولیس گاڑیوں کی کمی،  ایس ایچ او باغبانپورہ کی جانب سے ملزمان کو پرائیویٹ گاڑی میں لا کر پیش کیا جانے لگا۔
ایس ایچ او باغبانپورہ تھانہ کی جانب سے کورنا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو بھی نظر انداز کیا گیا ، تمام دس ملزمان کو ایک ساتھ پرائیویٹ وین میں بند کرکے باہر سے تالا لگا کر لایا گیا ۔ عدالت میں پیشی سے قبل ملزمان کو ایک گھنٹے تک پرائیویٹ وین میں بند رکھا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کو گزشتہ روز ناکے پر گرفتار کیاگیا تھا۔

پولیس نے ملزمان میں سماجی فاصلہ رکھنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حکومتی احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا ۔پولیس کی جانب سے ملزمان کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیااور عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

مزیدخبریں