سکینڈل کوئین میرا کا کورونا ٹیسٹ ہوگیا

13 May, 2020 | 07:57 PM

(زین مدنی )اداکارہ میرا بالآخر واشنگٹن سے لاہور پہنچ گئیں۔ وہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث کی گئی فضائی بندش کی وجہ سے امریکا میں پھنس گئیں تھیں۔ لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کا کورونا ٹیسٹ بهی ہوگیا ۔ پازٹیو آگیا تو ہسپتال نیگیٹیو آگیا تو گھر جائیں گی.

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے واشنگٹن سے لاہور پہنچیں، جس کے بعد وہ ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئیں ہیں۔ ان کے ہمراہ دیگر مسافر بھی پاکستان پہنچے ہیں۔پاکستان پہنچنے سے قبل اداکارہ امریکا میں سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھیں۔ ان کی پاکستان واپسی سے متعلق وڈیو اپیل اور دیگر پیغامات سوشل میڈیا سمیت میڈیا پر چلے تھےجس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ ان سے مسلسل رابطے میں تھا۔

لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا جو دو ماہ بعد گزشتہ روز امریکہ سے خصوصی فلائٹ کے زریعے لاہور پہنچیں ہیں ۔مقامی ہوٹل میں ہیں اور ان کا وہاں کورونا ٹیسٹ لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ میرا کورنٹائن میں ہسپتال جائیں گی یا نیگیٹیو ہونے کی صورت میں گھر جائیں گی ۔

 گزشتہ دنوں امریکہ سے سٹی فورٹی ٹو سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہناتھا کہ  وہ پاکستا ن آکر مرنا چاہتی ہیں حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ملک کی سٹار کو وطن واپس لائے ۔اداکارہ  میرا نے نیویارک سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے  کورونا وائرس کے خلاف  جنگ لڑنے والے طبی عملے کی بہادری کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف بغیر سہولیات کے قابل تعریف کام کررہے ہیں۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرقوم کی خدمت کرنے اور فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کو سلام۔

میرا نے مزید کہا اگر ڈاکٹرز بہادری نہ دکھاتے تو ہم وبا سے محفوظ نہ ہوتے۔ اس وبا سے لڑتے ہوئے ہمارے بہت سے ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز ہم سے بچھڑ گئے میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

مزیدخبریں