ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ جاری، بڑوں بڑوں کی تنزلی

کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ جاری، بڑوں بڑوں کی تنزلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے 18 کھلاڑیوں کو ایک سال کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا، سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کی قیادت کے ساتھ ساتھ اے کیٹیگری سے بھی چھٹی ہوگئی ، نسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہوگئے .

پی سی بی نے یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2021 کے لئے 18 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا. نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تین کھلاڑیوں کوالگ سے ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیاہے .
پی سی بی نے موجودہ صورت حال میں کھلاڑیوں کو معاشی فکر سے آزاد کرنے کے لئے قبل از وقت سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا . سرفرازاحمد کو ون ڈے ٹیم کی قیادت کے ساتھ ساتھ اے کیٹیگری سے بھی فارغ کردیا گیا . وہاب ریاض ، محمد عامر اور حسن علی کی بھی سینٹرل کنٹریکٹ سے چھٹی کروادی گئی .

شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ اے کیٹیگری میں جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کر لئے گئے . یاسرشاہ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہو ئی ہے توٹیسٹ کپتان اظہر علی کو بی سے اے جبکہ عابد علی کو سی سے بی کیٹیگری میں ترقی دے دی گئی .
پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کنٹریکٹ کے مطابق اے کیٹگری میں اظہر علی ، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں. بی کیٹگری میں اسد شفیق ، عابد علی، حارث سہیل، محمد عباس، سرفراز احمد، محمد رضوان، شاداب خان ، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں. فخر زمان ، افتخار احمد، عماد وسیم،امام الحق ، نسیم شاہ اور عثمان شنواری سی کیٹگری میں شامل ہیں .
نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اسپیشل ایمر جنگ کیٹگری میں حیدر علی، محمد حسنین اور حارث روف کو شامل کیا گیا ہے . نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2021 تک نافذ العمل ہوگا.

 گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا تھا کہ کھلاڑیوں کے معاشی تحفظات دور کرنے کے لئے قبل از وقت سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے.