ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے،پنجاب پولیس کا جوان شہید

 کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے،پنجاب پولیس کا جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)) لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں  کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آگئی،شہرمیں 24گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ملک میں اب تک کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے۔لاہور میں کوروناکے816 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ پنجاب پولیس کا پہلا نوجوان کورونا سے شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر وباء کی یلغار نے تباہی مچا کررکھ دی، پاکستان میں لاک ڈاون کے بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ تیزی کے ساتھ ہورہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے، تازہ ترین اطلاعات کےمطابق لاہور میں کوروناکے816 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ پنجاب پولیس کا پہلا نوجوان کورونا سے شہید ہوگیا۔ شہید ہونےوالےاہلکار کاتعلق لاہورپولیس سے ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل شمس کو ڈیوٹی کےدوران کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری ہیلتھ کا کہناہے کہ لاہور میں کوروناکے816 نئے مریض سامنے آئے ہیں، لاہور میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 6462 ہوگئی،لاہور میں کورونا سے مجموعی طور پر 78 اموات ہوچکی ہیں،پنجاب میں کورونا کے 1356 نئے کیس، تعداد 13225 ہو گئی، کورونا سےابتک کل 214 اموات، 4452 افراد صحت یاب ہو چکے۔

قبل ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 194 نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 5705 ہوگئی، پنجاب میں کورونا کے 301 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 11 ہزار 868 ہو گئی، مہلک وائرس سے اب تک صوبے میں 197 جبکہ لاہور کے 78 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، صوبے میں  ایک لاکھ 30 ہزار  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

 اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں 4200 سے زائد افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے، لاہور میں سب سے زیادہ 4770 کورونا مریض ایکسپو سنٹر میں داخل ہیں جبکہ میو ہسپتال میں 388، پی کے ایل آئی میں 103 ، سروسز میں 15، جناح میں 22 اور جنرل ہسپتال میں 70 مریض زیر علاج ہیں، صوبائی دارالحکومت میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے 75 پولیس اہلکار  کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کیا ہوئی، شہریوں نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا، کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز بری طرح نظرانداز کر دیئے گئے، انار کلی بازار، شاہ عالم مارکیٹ، ہال روڈ، مال روڈ، اندرون شہر مارکیٹ، رنگ محل، اعظم کلاتھ مارکیٹ سمیت تمام مارکیٹوں کے تاجروں اور خریداری کیلئے آنیوالے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 753 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35101 تک جاپہنچی ہے۔





M .SAJID .KHAN

Content Writer