لیسکو ملازمین کو مظاہرہ کرنا مہنگا پڑگیا

13 May, 2020 | 03:47 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہد ندیم)آل پاکستان واپڈا ہائیڈورو الیکٹرک یونین کومطالبات کےحق میں مظاہرہ کرنا مہنگا پڑ گیا، یونین کے عہدیداروں سمیت دو سولیسکو ملازمین کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جنرل سیکرٹری خورشید احمداورمتعدد عہدیداروں سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے،مقدمہ پنجاب ڈیزیز کنٹرول آرڈیننس اور ساونڈ سسٹم ایکٹ کیخلاف ورزی کرنے پر درج کیا گیا، واضح رہے کہ لیسکو ملازمین نے سوموار کے روز پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا تھا،جس میں عیدالفطر پر بونس منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا،جبکہ دوران ڈیوٹی ملازمین کی ہلاکتوں کیخلاف بھی احتجاج کیا گیا تھا۔

گزشتہ روزواپڈا نے  عیدالفطر پر ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیاتھا۔ واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی منظوری کے بعد بونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا وباء کے دوران بجلی کی پیدوار کرنے کےساتھ ساتھ دیگر دفتر امور کو چلانے کے لئے ملازمین نے کام کیا، اس لئے ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واپڈا کی جانب سے ملازمین کو  عیدالفطر سے قبل بونس کی ادائیگی کر دی جائےگی۔

واضح رہے کہ   پنجاب حکومت بھی سرکاری ملازمین اورپنشنرر کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ قبل ازیں تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس20 مئی تک متحرک ہو نے کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگر نئےنوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کومئی کی تنخواہ18مئی کوملےگی، پنجاب حکومت نےمئی کی تنخواہ18مئی کودینےکانوٹی فکیشن جاری کردیا، محکمہ خزانہ نے18مئی تک تنخواہیں جاری کرنے کے لئےاےجی آفس کوخط بھی لکھ دیا۔

وفاقی حکومت نے بھی اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری ملازمین کی عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے  لئے تنخواہیں اور پنشن جاری کردیں جائیں گی، وفاقی حکومت نے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔عید سے قبل مئی کی تنخواہ قبل از وقت ادا کی جائے گی۔ فیصلہ ملازمین اور پنشنرز  کے لئےعید کی خوشیوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔

مزیدخبریں