وفاقی حکومت نےپولیس افسران کے تبادلے کردیئے

13 May, 2020 | 12:16 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر)محکمہ پولیس میں تقرروتبادلوں کا سلسلہ جاری ہے،وفاقی حکومت نے 2پولیس افسران کے تبادلے کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےجن دو پولیس افسران کےتبادلے کیے ہیں ان ایس پی قمر رضا اور ایس پی احسان اللہ شامل ہیں، ایس پی قمررضا کا تبادلہ سندھ تبادلہ کردیاگیا جبکہ ایس پی احسان اللہ کا خیبرپختونخواکیاگیاتبادلہ منسوخ کردیاگیا ہے۔

گزشتہ روز  ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے 10 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سب انسپکٹر عمران قمر پڈانہ کو ایس ایچ او سبزہ زار تعینات کر دیا،جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق  پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عمران قمر پڈانہ کو ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار، انسپکٹر محمد سبطین شاہ کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ اسلامپورہ جبکہ انسپکٹر منصور احمد ایس ایچ او تھانہ ہئیرکو کلوز پولیس لائنز تعینات کردیا گیا۔

انسپکٹر طارق علی ایس ایچ او تھانہ مستی گیٹ کو کلوز پولیس لائنز، ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ انسپکٹر علی عباس کو کلوز پولیس لائنز، سب انسپکٹر احمد عثمان مجید پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ تعینات کیا گیا ہے۔سب انسپکٹر محمد اکرام خان پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ہیئر، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سبزہ زار سب انسپکٹر محمد رضوان ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ مستی گیٹ، سب انسپکٹر محمد شاہد حسین پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ستوکتلہ جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ ستوکتلہ سب انسپکٹر محمدشہزاد رضا کو کلوز پولیس لائنز کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے حکم پر ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت نے لاہور پولیس کے 94اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کا پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلوں کو نوٹیفیکیشن جاری کر

.دیا۔ پنجاب کانسٹیبلری میں تبادلہ ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو فوری طور پر پنجاب کانسٹیبلری میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے

مزیدخبریں